5 جون، 2024، 10:48 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85500065
T T
0 Persons

لیبلز

 ایران: انتہا پسند صیہونیوں کے ہاتھوں مسجد الاقصی کی بے حرمتی کی مذمت

 تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے صیہونیوں کے ہاتھوں قبلہ اول مسلمین مسجد الاقصی کی بے حرمتی کی مذمت کی ہے

ارنا کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے  انتہا پسند صیہونیوں کی نسل پرستانہ نعرے بازی، اشتعال انگیز جلوس پرچم کے بہانے فلسطینی شہریوں پر حملے اور قبلہ اول مسجد الاقصی کی بے حرمتی کی مذمت کی ہے۔

  ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں اور فوجیوں کی حمایت سے انتہا پسند صیہونیوں نے ایسی حالت میں قبلہ اول مسجد الاقصی کی بے حرمتی کی ہے کہ غزہ اور غرب اردن میں نسل پرست صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے۔

 انھوں نے کہا کہ مسجد الاقصی کی بے حرمتی سے ظاہر ہوتا ہے کہ نسل پرست اور غاصب صیہونی حکومت کشیدگی اور بحران کا دائرہ پورے فلسطین اور علاقے میں پھیلادینا چاہتی ہے۔

  ناصرکنعانی نے کہا کہ سرزمین فلسطین اور مسجد الاقصی ابراہیمی ادیان کے سبھی سچے پیرووں کے لئے محترم ہے اور نسل پرست صیہونی فرقے کو اس قسم کے اشتعال انگیز اور توہین آمیز اقدامات سے عالمی نیز مسلم اقوام کی  نفرت کے علاوہ اورکچھ بھی حاصل نہیں ہوگا۔  

 دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس وقت بچوں کی قاتل غاصب صیہونی حکومت دنیا میں ہرزمانے سے زیادہ الگ  تھلگ پڑچکی ہے اور اس میں دو رائے نہیں کہ اس قسم کے اقدامات سے اس سے نفرت اور اس کی گوشہ نشینی میں اضافہ ہوگا۔

ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے فلسطینی عوام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ اقدامات کے مقابلے میں اسلامی ملکوں کے متحدہ موثر اقدام کی ضرورت پر زور دیا اورمسلمین عالم سے اسلامی مقدسات بالخصوص قبلہ اول مسجد الاقصی کے دفاع اور حمایت  کی  اپیل کی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .